Posted in Lyrics Noha Lyrics

Ya Ali Ya Aeliya Lyrics By Ali Shanawar

Ya Ali Ya Aeliya Lyrics By Ali Shanawar :

یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب

بو الحسن یا بوتراب

بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا (ع) شِتاب

بو الحسن یا بوتراب

یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب

بو الحسن یا بوتراب

لو پھیل گیا شامِ غریباں کا اندھیرا

اسباب لُٹا جل گیا سادات کا خیمہ

بے گورو کفن رَن میں ہے شبیرع کا لاشہ

سب مارے گئے دشت میں زینب ع ہوئی تنہا

اصغرِ (ع)بے شیر کو رونے لگی اُمِ رباب (ع)

بو الحسن یا بوتراب

یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب

بو الحسن یا بوتراب

بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا(ع) شِتاب

بو الحسن یا بوتراب

ہائے وہ بہن (ع) جس کے ہوں اٹھارہ برادر

اور باپ بھی جس بیٹی کا ہو فاتح خیبر (ع)

نرغے میں لعینوں کے وہ مظلوم کھُلے سر

کیسے نہ کرے نوحہ وہ پھر خاک اُڑا کر

نوحہ کُناں خُلد میں ہے روحِ رسالتِ مآب(ص)

بو الحسن یا بوتراب

یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب

بو الحسن یا بوتراب

بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا (ع) شِتاب

بو الحسن یا بوتراب

اکبر (ع) کا جگر ہوگیا برچھی سے دو پارہ

اور اصغرِ (ع) معصوم بھی مارا گیا پیاسا

ٹکڑے ہوا میدان میں نوشاہ (ع)کا لاشہ

مارا گیا وہ شیر جو تھا سب کا سہار

عون و محمد (ع) کا ملا خاک میں کیسا شباب

بو الحسن یا بوتراب

یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب

بو الحسن یا بوتراب

بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا (ع) شِتاب

بو الحسن یا بوتراب

کٹ کے جو گرے خاک پہ عباس (ع)کے بازو

رُکتے ہی نہ تھے آنکھ میں شبیر (ع) کے آنسو

میں خیمے میں روتی تھی وہ (ع) روتے تھے لب جُو

ماتم ہی تھا ماتم ہی تھا ماتم ہی تھا ہر سُو

کہتے تھے شبیر (ع) کے یا لیتنی کنتُ تراب

بو الحسن یا بوتراب

یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب

بو الحسن یا بوتراب

بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا (ع) شِتاب

بو الحسن یا بوتراب

ریحان بہت ہو چکی اب اشک فشانی

زینب (ع) پہ مصیبت کی یہ پُردرد کہانی

سب اہلِ عزا سُن چکے سرور کی زبانی

تھمتی ہی نہیں آنکھوں سے اشکوں کی روانی

کون سُنے قصئہ غم کس میں رہی اتنی تاب

بو الحسن یا بوتراب

یا علی یا عیلیا یا بو الحسن یا بوتراب

بو الحسن یا بوتراب

بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا (ع) شِتاب

بو الحسن یا بوتراب

About Singer:

ali shanawar noha khawan

Syed Ali Shanawar Raza (in Urdu علی شناور) is a Shia Noha reciter and the son of Nadeem Sarwar. He is well known in the Shia community and is considered the best Teenage Noha Khwaan (Noha reciter) of present because of his unique style of recitation. He rose to fame in the 2007 when his first only Noha “Pyare Nabi Ki” released in the album of his father’s 2007 album which gained popularity all over the world among not only shias but non-shias as well. His first noha was the only single by Ali Shanawar in his father’s Nadeem Sarwar’s 2007 album, Since then he has also released recorded collections of 2 to 13 Nohas every year since 2007, On his success there is a major support of his father Nadeem Sarwar as a mentor and also a teacher. He mostly recites in Urdu, he has also recited in languages such as Persian and Arabic. He is very popular among the youth.[citation needed] His collections of Nohas are very popular during the Islamic month of Muharram when his Nohas are listened to and recited by many.